بدھ 2 جولائی 2025 - 03:00
حدیث روز | بروز قیامت امام حسین (ع) کی ہمنشینی کا بہترین راستہ

حوزه/ امام جعفر صادق علیہ ‌السلام نے ایک روایت میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کو پانی پیتے وقت یاد کرنے اور ان کے دشمنوں پر لعنت بھیجنے کے ثواب کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

قال الامام الصادق علیه‌السلام:

«ما مِن مُؤمِنٍ یَشرَبُ الماءَ وَ یَذکُرُ الحُسَینَ (علیه‌السلام) وَ یَلعَنُ قاتِلَهُ، إلّا کَتَبَ اللّٰهُ لَهُ مِائةَ ألفِ حَسَنَةٍ، وَ حَطَّ عَنهُ مِائةَ ألفِ سَیِّئَةٍ، وَ رَفَعَ لَهُ مِائةَ ألفِ دَرَجَةٍ، وَ کَأنَّما أعتَقَ مِائةَ ألفِ نَسَمَةٍ، وَ حَشَرَهُ اللّٰهُ مَعَ الحُسَینِ (علیه‌السلام).»

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

کوئی مؤمن ایسا نہیں جو پانی پیتے وقت امام حسین علیہ‌السلام کو یاد کرے اور ان کے قاتلوں پر لعنت بھیجے مگر یہ کہ خداوند متعال اس کے لیے ایک لاکھ نیکیاں لکھتا ہے، اس کے ایک لاکھ گناہ مٹا دیتا ہے، ایک لاکھ درجے بلند کرتا ہے، گویا اس نے ایک لاکھ غلام آزاد کیے ہوں اور حتی خداوند عالم اسے امام حسین علیہ‌السلام کے ساتھ محشور فرماتا ہے۔

بحارالأنوار، ج 44، ص 193.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha